جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بھارتی انڈسٹری کو ایک اور دھچکا، نوجوان اداکار چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے اداکار چرن جیوی سرجا دار فانی سے کوچ کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاننادا اداکار چرن جیوی کو اتوار کے دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) ہوا، جس کے بعد انہیں بنگلور کے اسپتال لایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اداکار دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ چرن کی موت کی تصدیق تلنگا فلموں میں کام کرنے والے اداکار اور اہل خانہ نے کی۔

- Advertisement -

اداکار اللو سرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوسناک خبر سناتے ہوئے لکھا کہ ’میں بہت حیران اور غمزدہ ہوں کہ ہمارے دوست اور کاننادا اداکار چرن جیوی 39 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، میں اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، خدا اُن کو پرسکون مقام عطا فرمائے‘۔

سابق بھارتی کرکٹر انیل کمبلے نے لکھا کہ ’میں بہت افسوس اور  غم کے ساتھ یہ بتا رہا ہوں کہ ایک باصلاحیت اداکار دنیا سے رخصت ہوگیا، میں چرن کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چرن نے 10 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والے ایکشن ڈرامے میں بھی کام کرتے نظر آئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے، گزشتہ دنوں نامور بالی ووڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور کینسر جبکہ میوزک کمپوزر ساجد خان کرونا سے انتقال کرگئے تھے۔

علاوہ ازیں سلمان خان کے ساتھ ریڈی فلم میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے، وہ موذی مرض میں مبتلا تھے، اس سے قبل 13 مئی کو  بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں