ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

وائرل ٹرینڈ پر شوبز شخصیات نے بھی ویڈیو بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جلسے میں خطاب کے دوران زبان پھسل گئی جس پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ فنکاروں نے بھی میمز بنانا شروع کردیں۔

اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو اس وقت وائرل ہوگئی جس میں وہ کارکنان سے خطاب کے دوران ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کہہ گئے۔

بلاول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ میمز بنانے لگے وہیں شوبز شخصیات نے بھی دلچسپ میمز بنانا شروع کردیں۔

- Advertisement -

اداکارہ فاطمہ آفندی نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی جو کہ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے اور کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میری تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔‘

Fatima Effendi Is Taking 'KANPAIN TANG RAHI HAI' To Whole A New Level: Watch Hilarious Video

صاحبہ ریمبو نے بھی بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

اداکارہ صبور علی نے بلاول کے جملے کو اپنی سردی میں لی گئی تصویر سے جوڑا اور لکھا کہ سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

اس دوران اداکارہ عائزہ اعوان بھی پیچھے نہ رہیں اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ہاں بھئی کس کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں