جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

19 سالہ طالبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کانپور: بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیا، خاص طور پر خواتین انتہائی غیر محفوظ ہوگئیں،تازہ افسوسناک واقعہ کانپور میں پیش آیا، جہاں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور کے گھاٹم پور تھانہ حلقے میں چار اوباش نوجوانوں نے نوعمر طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے متاثرہ طالبہ کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سنسان جگہ پر لے گئے، رات بھر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقامی لوگوں نے گھر والوں اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس اور اہل خانہ نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی 16 سالہ بیٹی پیر کی شام تقریباً چار بجے کچھ سامان لینے کے لیے گھر سے گئی تھی، راستے میں اس کی ملاقات کانپور دیہات کے گجنیر تھانہ حلقے کے پوروا گاؤں کے رہنے والے ستّیم سے ہوئی۔ ستیم اپنے تین دوستوں کے ساتھ کار میں تھا۔

ملزم ستیم نے لڑکی کو کسی بہانے بلا کر زبردستی اپنی گاڑی میں کھینچ لیا، اس کے بعد چاروں نے لڑکی کو ایک ویران جگہ پر لے جا کر اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ لڑکی نے احتجاج کیا تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی شکایت پر ایک نامزد شخص سمیت چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں