شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنول خان نے شوبز انڈسٹری میں اپنی بہترین دوست کا نام بتا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ کنول خان نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کی جانب سے پوچھے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کی واحد بہترین دوست اداکارہ لائبہ خان ہیں۔
کنول خان نے کہا کہ میں ایماندار ہوں چاہے لوگ مجھے مغرور سمجھے لیکن میں نہیں ہوں۔
میزبان نے پوچھا کہ کامران اکمل بہت ڈیش ہیں؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بہت اچھے کرکٹر اور وکٹ کیپر ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں محمد رضوان اچھے اور ان کی حب الوطنی پسند ہے لیکن کامران اکمل کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔
کنول خان نے کہا کہ ان دنوں میرے پاس سب کچھ موجود ہے لیکن والدہ نہیں ہیں وہ مجھ سے دور یورپی ملک میں موجود ہیں اور میں کام کے سلسلے میں یہاں پھنسی ہوئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ غصہ تب آیا جب استری کرنے والے نے میرے کپڑے جلادیے۔