تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کرگئیں۔

اطلاعات کے مطابق کنول نصیر کو دل میں تکلیف کے بعد اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے بتایا کہ کنول نصیر کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی خوش دامن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی میں ایک ماں کھونے کا دکھ نہیں بھولا تھا  اور اب ماں کی طرح کنول نصیر کو کھو دیا۔ دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ انَّا لِلّہ وَانَّا الَيْهِ رَاجِعون‘۔

یاد رہے کہ کنول نصیر کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹیلی ویژن میزبان ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔ حکومت نے اُن کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام کو دیکھتے ہوئے انہیں تمغہ حسنِ کارکردگی دیا تھا۔

کنول نصیر ریڈیو کی لیجنڈ موہنی حمید ( آپا شمیم) کی صاحبزادی بھی تھیں، وہ ٹی وی میزبانی کے ساتھ بطور ڈرامہ آرٹسٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی تھیں۔

کنول نصیر  گزشتہ 5 دہائیوں سے زائد عرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں بطور میزبان، براڈکاسٹر اور ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی رہیں۔ اُن کے انتقال کو پاکستان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس پی ٹی وی کے پہلے میزبان طارق عزیز بھی انتقال کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -