راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں کنول شوزب کی بیرون ملک روانگی کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی ، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ :کنول شوزب 9 مئی کے 12 مقدمات میں نامزد ہے، ایک مقدمے میں فرد جرم عائدہوئی ،11 میں فرد جرم باقی ہے۔
ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو چالان نقول کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں، فرد جرم کے وقت ملزمہ کی حاضری ضروری ہے، سالانہ تقریب میں فیملی کا کوئی اور ممبر بھی شرکت کر سکتا ہے۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں رہنما پی ٹی آئی کی بیرون ملک روانگی کی درخواست مسترد کردی۔
رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست 3 مئی کو دائر کی گئی تھی، انھوں نے بیٹے کی گریجویشن تقریب کیلئےبیرون ملک جانےکی درخواست دی تھی۔