جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دو سے چار دن میں فاروق ستار سے بات چیت کی راہ نکل جائے گی، کنور نوید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ امید ہے فاروق ستار اس خلیج کو ختم کردیں گے، دو سے چار دن میں بات چیت کی راہ نکلے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کےپروگرام الیونتھ آوور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ہم سے ناراض ہیں، وہ آئیں تو بات جیت کے زریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے قریبی لوگوں نے انہیں کہا آپ کو نواز شریف، آصف زرداری، بانی ایم کیو ایم جیسا لیڈر ہونا چاہیے انہوں نے باتوں میں آکر آئین میں ترمیم کی، فاروق ستار نے آئین میں ترمیم سے پہلے رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

آئین کا آرٹیکل 248 شریعت کے منافی ہے، ختم کیا جائے، کنور نوید جمیل

کنور نوید کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین میں ارکان کے دستخط کہاں سے آئیں ہمیں نہیں پتہ، آئین ہماری ٹیبل پر آتا تو ہم دستخط کرتے، ہو سکتا ہے ہمارے پرانے دستخط استعمال کر لیے گئے ہوں، میرا فاروق ستار سےآخری رابطہ 11 فروری کو ہوا بعد میں ساتھیوں کی بات ہوتی رہی۔

رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے کہا کہ ٹکٹ دینے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے، ہمارے 16 امیدوارن کے ٹکٹ پر خالد مقبول نے دستخط کر کے فاروق ستار کو بھجوائے اور انہیں کہا گیا کہ 16 میں سے 4 نام فائنل کرلیں، ان میں کامران ٹیسوری کا بھی نام شامل تھا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والاوسیم اختر کا اعترافی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے.کنور نوید جمیل

ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کسی بھی پارٹی عہدیدار کو ہٹا سکتی ہے، پارٹی آئین کے مطابق فاروق ستار کنوینئر نہیں، ہمیں جب آئین میں تبدیلی کا پتا چلا تو ہم نے اعتراض کیا۔

کنور نوید جمیل کا مزید کہنا تھا کہ سردار احمد آج ایک اور کوشش کرنے پی آئی بی گئے تھے، مجھے پتا چلا کہ بزنس کمیونٹی نے فاروق ستار سے آج ملاقات کی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں