ممبئی: بھارت کے مشہور ”دی کپل شرما شو“ کے میزبان کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں کپل شرما شو کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہو گئی ہے، لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ کپل شرما شو کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
شو بائیکاٹ کا معاملہ اس وقت اٹھا جب معروف ہدایت کار ویویک رنجن اگنی ہوتری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ میں یہ فیصلہ نہیں کر پا رہا ہوں کہ کپل شرما شو میں کس کو مدعو کیا جائے، یہ ان کی خواہش اور شو پروڈیوسرز کا انتخاب ہے جسے وہ مدعو کرنا چاہتے ہیں۔
I don’t get to decide who should be invited on @KapilSharmaK9 show. It’s his and his producers choice whom he wants to invite. As far as Bollywood is concerned, I’d say what once Mr. Bachchan was quoted saying about Gandhis: वो राजा हैं हम रंक… https://t.co/la8y9FhB6l
— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) March 7, 2022
انہوں نے کہا کہ جہاں تک بالی وڈ کا تعلق ہے، میں وہی کہوں گا جو ایک بار مسٹر بچن نے گاندھیوں کے بارے میں کہا تھا۔ ویویک رنجن اگنی ہوتری کا ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد کپل شرما شو کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہوئی۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ قابلِ مذمت ہے، اگر کپل شرما سوچتے ہیں کہ وہ فلم کی تشہیر کے لیے شرائط طے کر سکتے ہیں، پھر بھارت کے لوگ بھی کپل شرما شو کو پروموٹ کرنے کے بارت میں سوچیں گے، وہ ایسا برتاؤ کر رہا ہے جیسے وہ اپنے کامیڈی شو کی اجارہ داری ہے، اسے شرم آنے چاہیے۔
لتا نامی ایک صارف نے لکھا کہ کپل شرما شو کا بائیکاٹ کیا جائے، بہرحال میں نے تو یہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اس شو کی کوئی اوقات نہیں ہے۔
Boycott Kapil Sharma show.
Anyways… i have said earlier also… this show is worth nothing. https://t.co/PwdaNbOlmT— Lata (@Bosethehero) March 7, 2022