ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

کپل شرما کو سکیورٹی گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا، اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فلموں کے نامور ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہ کہ ان کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو زور دار تھپڑ مارا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں میکا سنگھ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کپل نے کمال آر خان کے گھر کے باہر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔

کے آر کے نے اسی سلسلے میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں اُنہوں نے کامیڈین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا تذکرہ کیا۔

- Advertisement -

کے آر کے کے مطابق میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے ممبئی والے گھر آئے اور بدتمیزی کی، دونوں اُس رات نشے میں دھت تھے وہ میرے گھر آئے اور سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ دونوں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن گارڈ نے انہیں اندر نہیں جانے دیا، تو وہ میرے گھر کے نیچے تصویریں کھنچوانے لگے اور مجھ سے ملنے کے لئے اصرار کرنے لگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں نشے میں تھے اور وہاں سے جانے سے انکار کر رہے تھے اس لیے میرے سکیورٹی گارڈز نے انہیں تھپڑ مارا، اور اُس رات کپل نے کچھ ٹوئٹس کیے جب میں نے صبح وہ ٹوئٹس دیکھے تو میں نے ان کا جواب بھی دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میکا اور میں ہمسائے ہیں، تو اگلے دن میں ان کے گھر گیا اور انہیں وارننگ دی کہ آئندہ ایسا نہ کریں، بعد میں انہوں نے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں میکا سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کے آر کے ان کے دبئی کے پڑوسی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کپل شرما کے آر کے سے اس قدر ناراض تھے کہ وہ ان کے گھر ہنگامہ کرنے آگئے تھے۔

میکا نے بتایا کہ یہ واقعہ’13-2012 کے آس پاس کا ہے، کپل کے آر کے سے بہت ناراض تھے، جب انہیں معلوم ہوا کہ کے آر کے میرا پڑوسی ہے تو اس نے کہا کہ وہ ان کے گھر جاکر کے آر کے کو مارنا چاہتے ہیں۔

نادیہ خان کا اپنی عمر سے متعلق بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو سخت جواب

میکا سنگھ نے کہا ’میں نے ان سے درخواست کی کہ ایسا نہ کریں، بہرحال، ہم رات چار یا پانچ بجے کے قریب ان کے گھر گئے تو کے آر کے گھر پر نہیں تھے، ان کا اسٹاف ممبر گھر سے باہر آیا تھا، میں نے کپل سے کہا کہ بس یہی ہے، تو کپل نے ان کے گھر کے شیشے توڑ دیے اور ہنگامہ کیا‘۔

واضح رہے کہ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب کے آر کے اور کپل شرما کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں