منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

کاراباخ تنازع: آذربائیجان اور آرمینیا نئے موڑ پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

باکو/یریوان: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوگئی جس کے بعد فریقین نے حملے روک دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاچکا ہے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آذربائیجان نے آرمینیا سے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدہ کیا گیا ہے، فریقین کا تقریباً3ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔

- Advertisement -

نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک میں جھڑپوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کاراباخ‌ تنازعہ : آرمینیا کی پسپائی، آذربائیجان کی فوج نے علاقہ فتح کرلیا

خیال رہے کہ رواں ماہ 11 اکتوبر کو بھی فریقین کے درمیان سیزفائر ہوا تھا، روس کی ثالثی میں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن چند گھنٹے بعد جھڑپیں پھر شروع ہو گئیں، دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

آذر بائیجان کے حکام کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کے لیے تھی، کاراباخ پر اپنا کنٹرول بحال کرنےکی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ترکی نے کہا تھا کہ جنگ بندی پہلا اہم قدم ہے تاہم یہ آرمینیا کے لیے کاراباخ سے نکلنے کا آخری موقع ہے، کاراباخ نے 90ء کی دہائی میں آذربائیجان سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کی تھی جسے آج تک کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں