منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی: بیچ ایونیو روڈ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی نے بیچ ایونیو روڈ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا۔

ڈی ایچ اے نے یہ قدم عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اٹھایا۔ ایک روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے بھی گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی لاہور میں ایک سڑک ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صوبے کے 3 اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لاہور ہاکی اسٹیڈیم کا نام عبد الستار ایدھی سے منسوب کردیا۔

واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی ہفتے کے روز طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا۔ انتقال سے قبل ایدھی نے اپنے جسم کا واحد صحت مند حصہ آنکھیں بھی عطیہ کردی تھیں۔

وزیر اعظم نے ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جبکہ عبد الستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

ایدھی دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس چلا رہے تھے جس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل تھا۔

عبدالستار ایدھی کی وفات نے گیتا کو بھی رلا دیا *

حکومت نے عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے اشیا کی درآمد پر عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور کبریٰ ایدھی کو ڈیوٹی فری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات بھی دے دیے ہیں جس کے تحت عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے آنے والے سامان کی ڈیوٹی فری کلیئرنس ہوسکے گی۔

مجھے نوبیل نہیں چاہیئے، انسانیت سے محبت چاہیئے *

اس سے قبل ڈیوٹی فری کلیئرنس صرف عبدالستار ایدھی کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ سے مشروط تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں