کراچی میں 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں 10 سالہ بچی دعا فاطمہ کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے کرائے دار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اختر کالونی سیکٹر بی میں پیش آیا جہاں کرایہ دار نے مالک مکان کی دس سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو بہیمانہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جسم کے دیگر حصوں کے علاوہ بچی کی گردن پر بھی تشددکے نشانات پائےگئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق پوسٹ مارٹم اور وجہ موت کی تفصیلی رپورٹ کے لیے مختلف نمونے حاصل کیےگئے ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔