تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کراچی کی 11 یوسی سیل کرنے پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں کی 11 یوسی سیل کیے جانے پر مختلف سیاسی جماعتوں کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ڈی سی ایسٹ نے کراچی کی 11 یوسی سیل کرکے وہاں رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کردی جس پر تحریک انصاف، پی ایس پی نے ردعمل دے دیا۔

خرم شیر زمان

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں ک سیل کیا گیا وہاں لوگوں کو راشن کیسے دیا جائے گا، علاقوں کو تو سیل کردیا لیکن وہاں موجود لوگوں کی ذمہ داری کون لے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکم تو فوری دے دیا جاتا ہے لیکن لوگوں کو کھانا اور پانی بھی تو دینا ہے، صرف فون اٹھا کر کہہ دینا علاقے کو سیل کردیا جائے یہ مناسب نہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ طریقہ کار کے مطابق علاقے کو سیل کیا جاتا تو اچھا ہوتا، ایک جامع منصوبہ بنایا جاتا کہ لوگوں کو کھانا اور پانی کیسے دینا ہے پھر علاقے کو سیل کردیتے۔

مصطفیٰ کمال

پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں ابھی بھی ہم آہنگی نہیں ہے، ایسے کرائسز کو کوئی تنہا ڈیل نہیں کرسکتا مل کر کام کرنا ہوگا، علاقے تو سیل کردئیے لیکن کیا لوگوں کی مدد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے ورکرز کو امدادی کاموں میں مصروف کریں، کونسل لیول پر لوگوں کی مدد کیلئے سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو متحد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکم جاری کرنا کافی نہیں، لوگوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے، یہ موقع سیاست کا نہیں، سیاسی دکانداری کے لیے آگے وقت ملے گا، یہ وار زون نہیں ہے ہر شخص کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔

پولیس نے دکانیں بند کرانا شروع کردیں

ادھر گلشن اقبال میں پولیس نے دکانیں بند کرانا شروع کردیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، شہریوں کو گھروں کی طرف بھیجا جارہا ہے، شہری گھروں میں رہیں پولیس نے موبائلز کے ذریعے اعلان کرنا شروع کردیا۔

علاقے سیل کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا، چیئرمین ضلع ایسٹ

چیئرمین ضلع ایسٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن پر اعتماد میں نہیں لیا، سیل کرنے کے فیصلے پر بڑی کنفیوژن ہے، نوٹیفکیشن میں بھی یوسیز کا نمبر غلط درج کیا گیا ہے، یوسیز سیل کرنے کے فیصلے پر آن بورڈ لیا جانا چاہئے تھا۔

Comments

- Advertisement -