جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی میں ایک اور واقعہ : گلستان جوہر سے 11 سالہ بچہ اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلستان جوہر سے 11 سالہ بچہ اغوا کرلیا گیا ، بچہ 18 مارچ کو گھر سے نکلا تاحال واپس نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گلستان جوہربلاک 9 سے 11 سالہ بچہ اغوا ہوگیا۔

بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملیر کینٹ تھانے میں 11 سالہ محمد زین کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ بچہ 18 مارچ کو گھر سے نکلا تاحال واپس نہیں آیا تاہم آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس بچے کو تلاش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی : گارڈن سے لاپتہ بچوں کا سراغ نہ مل سکا

خیال رہے کراچی کے علاقے گارڈن سے علیان اورعلی رضا کی گمشدگی کو 50 دن سے زیادہ ہوگئے، گھر سے باہر کھیلتے بچے کہاں گئے کون لے گیا؟ پولیس اب تک سراغ نہ لگاسکی۔

والدین کی نظریں دن رات دروازے پرلگی رہتی ہیں کہ شاید کوئی معجزہ ہوجائے اور ان کے دل کے ٹکڑے واپس آجائیں۔

علی رضا کے والد اکثر گھر میں اس کی کتابیں کھول کر بیٹھ جاتے ہیں اور گھنٹوں اس کی یاد میں گزار دیتے ہیں جبکہ علی رضا کے ساتھ اغوا ہونے والے علیان کے والد روز شام کو گلی میں بیٹھ کر اس کے آنے کا انتظار کرکے گزار دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں