ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کراچی: ماں کے ڈانٹنے پر 11 سالہ بچے نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماں کے ڈانٹنے پر 11 سال کے بچے نے خودکشی کرلی، پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ماں کے رات گئے کھیلنے سے منع کرنے پر گیارہ سالہ بچے حماد نے خودکشی کرلی۔

حماد کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والدہ گھر کے کاموں میں مصروف تھیں جبکہ حماد گھرکی بالائی منزل پر چلا گیا، والدہ اوپر پہنچیں توحماد پھندا لگا کر خود کشی کرچکاتھا۔

پولیس نے بچے کی لاش ضابطے کی کاروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی، پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے، ابتدائی طور پر بچے نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی، جس پر جانچ پرتال کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں