کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم غیاث عرف منا سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا، ملزم مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے۔
ملزم غیاث ایجوکیشن ڈائریکٹر کے قتل میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لسانی قتل و غارت میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
دوسری جانب سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی ملیر کا کا کہنا ہے کہ قائدآباد پولیس کی کارروائیاں میں 10 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان میں 8جواری اور 2 اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، اسٹریٹ کرمنل حسن اور حیات سے اسلحہ برآمد ہوا۔
کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘ ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
ملزمان سے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی، گرفتار جواریوں سے قمار بازی کا سامان اور رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
علاوہ ازیں ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ کے مطابق پاپوش نگر تھانے کی مختلف علاقوں میں کارروئیوں میں تین ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 4مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا، محمداعظم، فرحان نامی ملزمان سے منشیات برآمد ہوا۔