پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کراچی : نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سے 17 سالہ لڑکی کا اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب سے لڑکی کو اغوا کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، لڑکی کو کار سوار ملزمان نے چھبیس مارچ کو اغوا کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ سترہ سالہ مغویہ کا موبائل فون بورڈآفس کے قریب سے ملا تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سےتفتیش جاری ہے۔

لڑکی کے اغوا سے قبل اہلخانہ کو اطلاع دینے کی وائس ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی نوشہروفیروز سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتہ ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں