جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نجی بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری، پولیس حکام سٹپٹا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں نجی بینک کی مبینہ غفلت کے باعث شہری کا دو کلو سونا چوری ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خیابان شہباز کے نجی بینک میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں نجی بینک کے لاکر سے شہری کا دو کلو سونا چوری ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے بتایا کہ بینک لاکر میں پورے خاندان کا سونا رکھا ہوا تھا آج چیک کرنے آیا تو پتہ چلا لاکر خالی ہے، لاکر کے اندر صرف ایک خالی شاپنگ بیگ موجود تھا۔

شہری کے مطابق سونے کی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ کےقریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کروڑوں مالیت کا مسروقہ سونا 22 سال بعد مالک کو واپس مل گیا

واقعے کے بعد پولیس ٹیمیں نجی بینک پہنچیں اور انہوں نے لاکر سے فنگر پرنٹ حاصل کرلئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہری کی جانب سے واردات کا مقدمہ درج کرایا جائے گا،مقدمہ اندراج کے بعد شعبہ تفتیش اپنا کام کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں