تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

کراچی، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے دو قیمتی جانیں چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے درمیان شروع ہونے والا تنازع خونریز جھگڑے کی صورت اختیار کر گیا۔ بچوں کے اہل خانہ لڑپڑے اور گولیاں چل گئیں۔

واقعہ منگھور پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں دوگروہوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، بروہی فیملی کے افراد نے پڑوسیوں پر فائرنگ کی جس سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے جب کہ خاتون سمیت 2 زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعےکی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جب کہ میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -