کراچی: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہر قائد کے شہریوں کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کرنے میں ملوث ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ولید اور رحیم بابر کے قبضے سے 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان نے ٹیپو سلطان روڈ پر دوران ڈکیتی شہری فہد کو قتل کیا تھا۔
سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر نے کہا کہ واردات کے دوران ملزم ولید اپنے ہی پستول سے گولی چلنے سے زخمی ہوا تھا، ملزمان نے پی آئی بی کالونی میں شہری اللہ دتہ کو بھی قتل کیا تھا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔