بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی، نارتھ ناظم آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے ہیں جن سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھ ڈاکو نارتھ کراچی سرسید ٹاؤن میں شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے، پولیس اور چار افراد نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

ادھر کشمیر روڈ جمشید ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زوہان علی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے 120 سے زائد موبائل فونز اور تین لاکھ تک نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم سے تین چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، ملزم عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں