کراچی : ناردرن بائی پاس پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، 6 جنوری کوپیٹرول پمپ پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سبزی منڈی چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھ جنوری کو ناردرن بائی پاس کے قریب پیٹرول پمپ پر واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ ملزمان سے75ہزارکیش، 2پستول اورموٹرسائیکل برآمد کرلی ہے اور ملزمان کی نشاندہی پرخالی پلاٹ میں کھدائی کی گئی، جہاں سے زمین میں دفن سیکیورٹی گارڈ کا چھینا ہوا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں : پیٹرول پمپ پر لٹیروں کی ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آ گئی
فرخ رضا کا کہنا تھا کہ 6 جنوری کوپیٹرول پمپ پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 3 ملزمان نے 6 لاکھ 93 ہزارکیش،2موبائل فون لوٹےتھے، ڈکیتی کے دوران ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ اور عملے پر تشدد کرکے رائفل چھین لی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزمان نےسیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ زمین میں دبا دیا تھا تاہم فرار ہونے والے تیسرے ملزم کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔