جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ، جن کی شناخت وسیم اور بابر کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے2 افراد کی جان لے لی، پولیس نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی، جس کو سر پر گولی ماری گئی۔

دوسرے واقعے میں قائد آباد میں مرغی خانے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک نوجوان جان سے گیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا بابرسوئمنگ پول کا مالک تھا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا۔

ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول بابرقائد اباد کا رہائشی تھا اور وہیں پرکاروبار کیا کرتا تھا۔

قائدآباد مرغی خانہ پرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ، جس سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا ، مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں قتل کے ملزمان گرفتارنہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب تیموریہ کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں