بدھ, جون 11, 2025
اشتہار

کراچی : ملیر جیل سے 216 کے بجائے 225 قیدی فرار ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیرجیل سے 216 کے بجائے 225 قیدی فرار ہونےکاانکشاف سامنے آیا، 10 قیدیوں کی عدم موجودگی ابتدائی فرار رپورٹ میں ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل شہاب الدین صدیقی نے شعبہ تفتیش کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ سابق انتظامیہ نے 216 قیدیوں کے فرار کی رپورٹ دی تھی، 4 جون کو میں نے ملیر جیل کا بطورسپرنٹنڈنٹ چارج سنبھالا۔

خط میں کہنا تھا کہ چارج سنبھالنے کے بعد فرار قیدیوں کی اصل تعدادمعلوم کرنےکےکام کاآغازکیا، عید کی تعطیلات کے دوران قیدیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔

مزید پڑھیں : ملیر جیل سے فرار قیدیوں میں سے 126 واپس آگئے

سپرنٹنڈنٹ جیل نے انکشاف کیا 10 اضافی قیدی جیل کے احاطے سے لاپتہ پائے گئے، 10 قیدیوں کی عدم موجودگی ابتدائی فرار رپورٹ میں ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ واضح کیا گیا کہ اب تک 146 قیدیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور تازہ ترین گنتی کے مطابق اب بھی 79 قیدی لاپتہ ہیں۔

شعبہ تفتیش کو خط میں کہنا تھا کہ ایک قیدی کا نام فرارہونےوالی لسٹ میں 2 مرتبہ ڈال دیا گیاتھا، فرار ہونے والی قیدیوں کی نظرثانی شدہ کل تعداد 225 ہوجاتی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ لاپتہ 10 اضافی قیدیوں کے نام پتے اور دیگر تفصیلات بھیج رہے ہیں، فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئےکارروائی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں