کراچی: جہان آباد میں کارروائی کے دوران ارشد پپو کے شوٹر سمیت 3 ملزمان کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جہان آباد میں ارشد پپو کے علاقے میں کارروائی کی گئی، کارروائی میں 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا، ان گرفتارملزمان میں ارشد پپو کا شوٹر بھی شامل ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کلاشنکوف، 5 ٹی ٹی پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، کارروائی میں 12 موبائل، 3 ایس ایچ اوز سمیت اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس نے حصہ لیا۔
انھوں نے بتایا کہ ایک سال میں منشیات کے 9 مقدمات درج ہوئے، 129 ملزمان کو گرفتار کیاگیا، کارروائیوں میں 13کلو سے زائد منشیات ضبط کی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 12 خطرناک ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے 217 ملزمان کو گرفتار کیا۔
انھوں نے بتایا کہ عمیر کالا، عادل سندھی، انور منیر، وسیم، فیاض، عبید لنگڑا سمیت 13 منشیات فروش مارے گئے، 110 موٹرسائیکل، گرینیڈ، گٹکا، 900 سے زائد چھالیہ برآمد کی گئی۔