اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

کراچی میں عوام کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں رات گئے عوام کے تشدد سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشہ سے تصادم کے بعد مشتعل افراد نے  ٹرک جلانے کی کوشش کی اور پولیس کے پہنچنے پر اہلکاروں پر ڈنڈے اور پتھر برسائے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 12 بجے کے قریب رونما ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقہ لانڈھی میں تصویر محل پولیس چوکی کے اہلکاروں نے فائرنگ کا تبادلہ میں ایک زخمی سمیت چار ڈاکو گرفتار کرلئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے دو پستول، دو موٹرسائیکلیں اور چھ موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ سیکٹر 3 میں مقابلے کے بعد ملزم گرفتار ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ آصف اور مفرور کی شناخت نجیب کے نام سے ہوئی، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں