بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی : شوقیہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شوقیہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان چوری کی موٹرسائیکل پٹرول ختم ہونے تک چلاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے شوقیہ موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی عبدالرحیم نے بتایا کہ ملزمان کو دوران چیکنگ اےوی ایل سی جمشید ڈویژن نےگرفتار کیا اور تھانہ گلشن اقبال اور بلوچ کا لونی سے چوری کی گئی 2مو ٹر سائیکلیں بر آمد کرلیں۔

- Advertisement -

عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ملزمان میں صدیق، نبیل اور عدنان عرف کشمیری شامل ہیں، ملزمان نبیل ،عدنان شوقیہ موٹرسائیکلیں چوری کرتے اور پٹرول ختم ہونے پر چھوڑ دیتے تھے۔

ملزم صدیق نشہ کا عادی ہے ، چوری کی موٹرسائیکل پٹرول ختم ہونے تک چلاتا اور پھر دوسری چوری کرلیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں