کراچی : شہرقائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اتحاد ٹاؤن کے علاقے رئیس آمروہی گوٹھ میں اے وی سی سی اورحساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، خودکش جیکٹیں اورگولابارود برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی عرفان بہادرکے مطابق دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔
کراچی میں پولیس مقابلے‘ 2 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
کراچی: ناظم آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام‘ 1 ڈاکو ہلاک
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 4 ڈاکو گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے، 15 پراطلاع ملنے پر پولیس بروقت موقع پر پہنچی۔
ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا تھا پولیس اہلکاروں اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا تھا۔