تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے 3 کارکن زخمی

کراچی میں لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم پاکستان کے تین کارکنوں کو زخمی کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نارتھ کراچی کے علاقے سلیم سینٹر کے قریب ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے افراد سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سلیم سینٹر نارتھ کراچی کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کو زخمی کردیا جب کہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تینوں افراد کے پیروں میں گولیاں لگی ہیں اور اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے ہوٹل پر بیٹھے افراد سے موبائل فون چھینے اور مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں افراد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کارکن ہیں جو پارٹي جلسے سے فارغ ہونے کے بعد چائے کے ہوٹل پر بیٹھے تھے۔

Comments