کراچی : رواں سال شہر قائد میں کتوں کے کاٹنے کے 34 ہزار 700 واقعات سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایم سیز کی کارکردگی کا پول کھول گیا، ڈاکٹرسیمی جمالی نے رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے، ڈاکٹرسیمی جمالی جے پی ایم سی میں کتے کے کاٹنے کے 34 ہزار 700 مریض آئے۔
رپورٹ کے مطابق اس سال تک اب تک 459،090 مریضوں کو ہسپتال کے ہنگامی شعبے میں لایا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے رپورٹ پر بلدیاتی اداروں پر ناراضی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کراچی میں بلدیہ عظمیٰ متعدد بار کتا مار مہم چلا کر شہر کو کتوں کے آزار سے محفوظ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے بھی اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے جلد اقدامات کریں گے، انتظامیہ نے جو شکایات درج کرائی ہیں انشااللہ اس کا ازالہ کریں گے۔