بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی؛نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوشل میڈیا پر نوکری کاجھانسہ دےکر زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نوکریوں کا لالچ دے کر بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 2گرفتار ملزمان کی نشاندھی پرمزید 2 افراد کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے بلیک میلنگ کے مزید ریکارڈ سامنے آگئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزما ن نےنہ صرف نوجوانوں بلکہ بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا، کارندوں کےملکی سطح پر بھی سرگرم ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے جس میں 40 افراد شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز کا ڈیٹا اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ الیکٹرانک ڈیوائسز سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں