اشتہار

کراچی : گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی میں گھر میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے 11میں گھر میں آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ واقعےمیں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیاجارہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کچھ عرصے سے گھروں میں گیس لیکج کی شکایت تھیں، متعدد بار درخواست دی لیکن سوئی گیس حکام نے توجہ نہیں دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں