بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی میں نجی اسکول سے 8 سالہ بچی پُر اسرار طور پر لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں نجی اسکول سے 8 سالہ بچی کے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی، والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو دشمنی کی بنیاد پر نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن نجی اسکول سے 8 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی ، پولیس نے کہا کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ والد سمیر شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ بیٹی اپنے بھائی بلال کیساتھ گلشن عرفانی میں واقع نجی اسکول میں گئی، اسکول میں چھٹی کے وقت میرا بیٹا اپنی بہن کا انتظار کرتا رہا، اسکول کی چھٹی کے بعد بیٹی نہیں آئی جس کے بعد بیٹا گھر لوٹ آیا۔

- Advertisement -

والد کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر اسکول گیا بیٹی نہیں ملی، رشتہ داروں کے ہمراہ بیٹی کو تلاش کیا، میری بیٹی کو دشمنی کی بنیاد پر نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے بچی کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے بازیابی کی ہدایت جاری کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں