جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر بینک سے رقم نکلوانے والی شہری کو لوٹ لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر نجی بینک سے رقم لے کر نکلوانے شہری سے ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

شہری بینک سے 9 لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر کمپیوٹر مارکیٹ میں داخل ہوا تو ڈاکو بھی پیچھا کرتے ہوئے آگئے، ڈاکوؤں نے شہری سے نوٹوں سے بھرا تھیلا چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے شہری زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

ڈکیتی کی واردات کے دوران مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نجی بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا تھا، شہری نے 20 لاکھ روپے کیش کروائے تھے، ملزمان رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

یا رہے کہ کہ کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں