کراچی : گڈاپ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں پیش ایا، مقتول کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی، مقتول کے پاس پرس اور موبائل فون موجود تھا، فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔
یاد رہے کراچی کے علاقے لانڈھی معین آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ مقتول کی شناخت 22سال کے منظور کےنام سے ہوئی تھی، تین ڈاکوؤں نے مقتول سے قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار دی تھی۔