کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں مرد اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔
خاتون ڈیلیوری کے لیے جارہی تھی، نومولود بھی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کا واقعہ : عبدالقیوم کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہونے والی تھی، بھائی
واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی میں بے قابو ٹریفک نے چند گھنٹوں میں تین موٹرسائیکل سواروں کی جان لے لی تھی۔
کیماڑی گیٹ نمبر ایک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جوہر موڑ اور لیاقت آباد میں بھی ڈمپرز کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔
جوہر موڑ پرشہریوں نےڈمپرکوآگ لگادی تاہم پولیس نےڈمپرڈرائیورکوگرفتارکرلیا، عینی شاہد نے بتایا موٹرسائیکل سوار سوزوکی کی ٹکر سے سڑک پرگرا اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر کی زدمیں آیا۔
لیاقت آباد میں جاں بحق شخص کو شناخت حیدرقریشی کے نام سے ہوئی، پولیس نےلیاقت آبادحادثےمیں ملوث ڈمپر ڈرائیوکو بھی گرفتار کرلیا۔
اہلخانہ نے بتایا کہ متوفی ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ، جاب سےواپس گھرجاتےہوئےلیاقت آبادکےمقام پرحادثہ پیش آیا، متوفی شادی شدہ اور ایک بچے کاباپ تھا جبکہ 3 بھائیوں اور 2 بہنوں میں سب سے چھوٹا اور کورنگی کارہائشی تھا