پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

کراچی میں ٹریلر نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈمپر اور ٹریلرز سڑکوں پر خونی کھیل جاری ہے رات گئے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو ٹریلر نے روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور متعلقہ محکموں کے اعلانات اور اقدامات کے باوجود کراچی کی سڑکوں پر ڈمپرز اور ٹریلرز کا خونی کھیل جاری ہے۔ شہر قائد میں رات گئے ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ حادثہ لیاقت آباد نمبر چار میں پیش آیا۔ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ریسکیو حکام نے لاش کو اسپتال منتقل کیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب حادثے کے بعد اہل علاقہ وہاں جمع ہوگئے اور مشتعل افراد نے ٹریلر کو جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹریلر کو نذر آتش ہونے سے بچا کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں ڈمپرز، ٹریلرز سمیت ہیوی ٹریفک 115 سے زائد شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بڑھتے حادثات کے بعد سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ محکمہ پولیس نے انہیں اپنی گاڑیوں کو جدید آلات سے لیس کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم اب تک حادثات پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر کتنے ہزار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز دوڑ رہے ہیں؟ حیران کن انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں