پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

لڈو کھیلتے ہوئے جھگڑا، 10 سالہ بچے نے 14 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنجال گوٹھ میں لڈو کھیلتے ہوئے بچوں کے درمیان جھگڑا میں چھری کے وار سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں 10 سالہ لڑکے نے 14 سالہ لڑکے کو چھری کے وار سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڈو گیم کھیلتے ہوئے بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا، گرفتار ملزم کی شناخت 10 سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مقتول اور گرفتار ملزم پڑوسی ہیں، مزید تحقیقات کی جار رہی ہے۔

‘میں شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا نہیں’

خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور کے علاقے سبزہ زار میں لڈو گیم کھیلنے کے دوران نوجوان نے اپنے دوست کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شام کے وقت ملتان روڈ پر ایک مقامی چائے خانے پر شہریار اور اس کا دوست صدیق لڈو کھیل رہے تھے، اس دوران دونوں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا تھا۔

شہریار نے غصے میں آکر اپنے دوست صدیق کو گولی مار کر قتل کیا تھا، پولیس کے مطابق قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں