ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

کراچی : ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے بیان میں تضاد پر تفتیش کی تو واردات جھوٹی نکلی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ ناکام بنادیا۔

پولیس نے جھوٹا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا اور بتایا کہ ملزم نے شاہ فیصل پل پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی تھی ، ملزم کے بیان میں تضاد پرتفتیش کی تو واردات جھوٹی نکلی۔

- Advertisement -

ملزم سے دس لاکھ روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام چاند گلفام ہے میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔

ملزم نے کہا کہ کمپنی نے مجھے کلائنٹ کو دس لاکھ روپے دینے کے لئے دیئے تھے۔۔ رقم دیکھ کر میرے دل میں لالچ آئی اور پیسے گھر میں چھپا دیئے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ گھر میں رقم چھپا کر تھانے واردات کی جھوٹی رپورٹ درج کروانے گیا تو پولیس مجھے موقع واردات پر لیکر گئی اور تفتیش کی تو میں نے گھبرا کا سچ بتا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں