کراچی: سرجانی یوسف گوٹھ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزم علی کیخلاف سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے میں تھانہ سرجانی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی نہ ہونے پر ملزم علی کیخلاف سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔
یاد رہے سرجانی یوسف گوٹھ میں اوباش لڑکے نے خاتون کوہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، ایس ایس پی ویسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی کو فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنوانے والے اور بنانے والے دونوں کوگرفتار کریں گے، ابتدائی طور پر ویڈیو بنانے والے کا نام شعیب معلوم ہوا ہے۔
طارق الہٰی مستوئی نے کہا کہ متعلقہ تھانے میں تاحال کسی نے ہراسگی کی درخواست نہیں دی، ایسے واقعات قابل قبول نہیں پولیس اپنے طور پرکارروائی کرے گی۔