کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 29 جون کو عابدآباد بلاک سی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت شمشیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا کہ گرفتار ملزم شمشیر علی سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، ملزم کی ہوائی سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔