کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بچی کے پڑوسی ملزم محمد عامر کو حراست میں لے لیا۔
کمسن بچی ملزم کی بہن سے ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر آتی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کی گلی نمبر 6 میں 10 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ملزم کی شناخت ہونے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور عوام کی بڑی تعداد نے ملزم کے گھر پر دھاوا بولا اور مبینہ ملزم کےگھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور عوام کو منتشر کرنے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا تھا۔
مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں طبی معائنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔