The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ڈکیتیوں کی سینچریاں کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد پولیس نے انتہائی مطلوب ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں کی سینچریاں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی عرف مدآ ، کامران عرف چھوٹو اور احمد عرف ارسم بنگالی شامل ہیں،ملزمان نے پوش علاقوں میں درجنوں گھروں کو لوٹا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ڈیفنس کلفٹن، گلستان جوہر ، گلشن اقبال اور سینٹرل میں وارداتیں کیں ، ملزمان نے بینک ڈکیتی اور بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا۔

دوران حراست ملزمان احمد نے دو ہزار پندرہ میں کورنگی میں بینک ڈکیتی کا اعتراف کیا ،واردات کے دوران گارڈ کی فائرنگ سے ملزمان کا ساتھی ہلاک ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‏کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

ملزم علی مدآ نے سنہ دوہزار میں میں فائیو اسٹار ہوٹل میں واردات کی، ساتھیوں کے ساتھ بفرزون بنگلے سے 50 لاکھ روپے لوٹے،ساتھیوں کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن سے نو لاکھ روپے لوٹے ، ملزمان کئی بار گرفتار ہوئے اور ضمانتوں پر رہائی کے بعد پھر وارداتیں شروع کردیتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان سے 3 پستول 1 رپیٹر وارداتوں میں استعمال ہونے والی ہائی روف برآمد کی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں