جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ سے زخمی بچی دم توڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی کمسن بچی دم توڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرگ سے 5 سالہ بچی ثانیہ زخمی ہوئی تھی جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ کورنگی ایک نمبر اور اطراف میں سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مخصوص گلیوں اور گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں، گزشتہ روز بھی ہوائی فائرنگ کے ملزم کو اسی مقام سے گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق کورنگی سے ہوائی فائرنگ کرنے پر 11 ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ثانیہ سو رہی تھی والدہ کچن میں کام کررہی تھی، بچی کو جھولے سے نکالا تو سر سے خون بہہ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال لے کر گئے، پٹی کرکے فوری جناح اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا، جہاں ڈاکٹر نے کہا بچی کے دماغ میں گولی پھنسی ہوئی ہے۔

والد نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہوش میں آنے کے بعد آپریشن کا کہا گیا، میری اکلوتی بیٹی تھی ظالموں نے وہ بھی چھین لی۔

واضح رہے کہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ سال نو کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق  ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے  لیے جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں