منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے، عہدوں سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا ٹوئٹ کیا ہے جس کی تصدیق کرتا ہوں، میں بزنس مین کی حیثیت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی صدارت، رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہ رہا تھا لیکن ایسا نہ ہوا لہٰذا اب سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں