کراچی میں فضائی معیار کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، عوامی صحت کو سنگین خطرات درپیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، سندھ ای پی اے کا کہنا ہے کہ بگڑتے ہوئے فضائی معیار سے عوامی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں،
تعمیراتی سرگرمیوں، انفرااسٹرکچر کی ترقی اور سبزہ زار میں کمی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، ڈی جی سندھ ای پی اے کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ ای پی اے افسران نے شرکت کی۔
بڑھتی فضائی آلودگی پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
اجلاس کے دوران آلودگی کیخلاف جنگ اور ماحولیاتی ضوابط کے سختی سے نفاذ کو مزید تقویت دینے پر بھی زور دیا گیا۔
ڈی جی ای پی اے نے کہا کہ صنعتوں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں اصلاحی اقدامات اٹھائیں، ماحولیاتی ضوابط کی پاسداری کیلئے ایئر پولوشن کنٹرول سسٹمز کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔