پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی مسافروں سے ٹپ کی وصولی ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملکی ایئر پورٹس پر ملکی و غیر ملکی مسافروں سے ٹپ کی وصولی ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایئر پورٹ پر مسافروں سے ٹپ کی وصولی کا معاملہ ملک کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگا، کراچی ایئرپورٹ پر عملے کی جانب سے مسافروں سے سہولتوں کے استعمال پر ٹپ مانگنے کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی وی لاگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، غیر ملکی مسافر کراچی سے دبئی جا رہا تھا، جس سے عملے نے ٹپ مانگا، ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں کی جانب سے بھی کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا۔

واقعے سے یہ بات سامنے آئی کہ کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی مسافروں سے ٹپ مانگنے کی روایت ختم نہیں ہو سکی ہے، دوسری طرف سی اے اے اعلیٰ حکام کی جانب سے پراسرار خاموشی چھائی رہی۔

تاہم اب ادارے کی اعلیٰ انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور متعلقہ پرائیویٹ کمپنی کو شوکاز جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملکی ایئر پورٹس پر مختلف قسم کے کنسنشنز آؤٹ سورسڈ ہیں، ان کنسشنز پر کام کرنے والے سول ایویشن کے ملازمین نہیں ہیں، تاہم ایئر پورٹس پر کہیں بھی ٹپ مانگنے کی اجازت نہیں اور ادارہ ٹپ کلچر کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں