بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کی منصوبہ بندی کیسے ہوئی؟: گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیزانکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، گرفتار دہشت گرد جاوید نے خودکش دھماکے اور منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے دوسرے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، سی ٹی ڈی نے دوسرے مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادی۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گرد جاوید نے خودکش دھماکےاورمنصوبہ بندی کااعتراف کرلیا ، ایئرپورٹ بم دھماکا منصوبہ بندی اورفنڈنگ کی مدد سے کیا گیا۔

- Advertisement -

گرفتار دہشت گردجاوید نےانٹروگیشن میں سنسنی خیزانکشافات کئے، رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے کمانڈراورماسٹرمائنڈبشیر،عبد الرحمان نے فنڈنگ اور منصوبہ بندی کی ، منصوبے کو ہلاک دہشت گرد شاہ فہد اور گرفتار ملزم جاوید کے ذریعے تکمیل تک پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ فنڈ سےکراچی الحرم آٹوموبائلزسےدھماکےمیں استعمال ہونیوالی گاڑی خریدی گئی، کارکی رقم 71 لاکھ کی ادائیگی حب چوکی میں نجی بینک برانچ کےذریعے کی گئی۔

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزدکیاگیاہے، مقدمےمیں خودکش دھماکےمیں معاونت کرنیوالےافراد سمیت کالعدم بی ایل اے کے کمانڈراور ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ ، عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل و دیگر بھی نامزدہیں،حب میں نجی بینک کےافسر اوراکاؤنٹ ہولڈر بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں