منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

محکموں کا تنازع، کراچی ایئرپورٹ ناکارہ جہازوں کا قبرستان بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرکاری محکموں کے درمیان تنازع نے کراچی ایئرپورٹ کو ناکارہ جہازوں کا قبرستان بنا دیا، گراؤنڈ ہونے والے ناکارہ طیارے کباڑ کا منظر پیش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کی اصل رونق اڑان بھرتے یا اترتے ہوائی جہاز ہیں جو دیکھنے میں بھلے لگتے ہیں کراچی ایئرپورٹ کا ایک حصہ کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے لگا ہے کیونکہ یہاں کئی برسوں کے دوران گراؤنڈ ہونے والے ناکارہ طیاروں کا انبار لگ گیا ہے جبکہ خراب ہوائی جہازوں میں پرندوں نے گھونسلے تک بنالیے ہیں۔

جنرل ڈکلیئریشن کے معاملے پر پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنوں کے درجنوں طیارے کئی برس سے ایئرپورٹ پرکھڑے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے تیرہ ہوائی جہاز بھی ناقابل استعمال ہونے کے باعث یہاں گراؤنڈ ہیں، جن میں ایئر بس 310اور 2جمبو747بھی شامل ہیںں جبکہ مبینہ طور پر کئی ناکارہ طیاروں کے پرزہ جات غائب بھی ہوچکے ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو متعلقہ اداروں کے این اوسی جاری ہونے کے بعد ان جہازوں کو ایئرپورٹس سے ہٹانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں