جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

کراچی : ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دو چینی انجینئرز کی میتیں چین روانہ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے دو چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ کردی گئیں۔

اولڈ ٹرمینل سے دونوں میتیں چین روانہ کی گئیں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر ائیرپورٹ پہنچے جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

دونوں چائنیزکی ہلاکت پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں چائنیز کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے اظہارافسوس بھی کیا۔

یاد رہے اتوار کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے قریب خودکش دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی۔

ذرائع نے کہا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونےوالے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں